The news is by your side.

Advertisement

اسکردو ایئرپورٹ کا رن وے کلیئر

دنیا کے بلند ترین اسکردو ایئرپورٹ سے برف ہٹا کر رن وے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو ایئرپورٹ کا رن وے برف باری کے باعث بند تھا جسے اب صاف کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ طیاروں کی لینڈگ اور ٹیک آف کے لیے مکمل فعال ہوگیا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ہنگا می بنیاد پر8گھنٹے میں رن وے اور اپرین ایریاز کو کلیئر کیاگیا۔ ایئرپورٹ پر6انچ برف پڑنے سے رن وے اور اپرن ایریاز مکمل بند تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی جانب سے اسکردو ایئرپورٹ اور اطراف میں ہنگامی بنیادوں پر کام جاری جاری ہے۔

سی اے اے عملہ ٹریکٹر اور باب کیٹ کے ذریعے رن وے کو کلیئر کر رہا ہے۔ اسکردوایئرپورٹ طیاروں کی لینڈگ ار ٹیک آف کیلئے مکمل فعال ہوگیا ہے۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ ایئرلائن موسم کی صورت حال دیکھ کر فلائٹ آ پریٹ کرسکتی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں