اسکردو : موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ، سیاح پھنس گئے -
The news is by your side.

Advertisement

اسکردو : موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ، سیاح پھنس گئے

اسکردو : موسلادھار بارشوں کے باعث سسی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند شاہراہ قراقرم تیسرے روز بھی کلیئر نہ کیا جاسکا جبکہ درجنوں ملکی اور غیر ملکی سیاح اسکردو میں پھنسے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو میں موسلادھار بارش کے باعث مٹی کا تودہ سسی کے مقام پر گر گیا، جس کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت اسکردو روڈ بلاک ہونے سے درجنوں سیاح پھنس گئے ہیں۔

وفقے فقے سے ہونے والی بارش کے باعث تین روز گزرنے کے باوجود سڑک کو کلیئر نہ کیا جاسکا، سیاح شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان فضائی سروس بھی معطل ہے۔

چترال میں گزشتہ رات مسلسل بارشوں کے بعد زیارت کے مقام پر طغیانی سے پشاور جانے والا راستہ مکمل بند ہوگیا ہے، سیلاب کی وجہ سے غیر ملکی تعمیراتی گاڑیاں اور مشنیری بھی بہہ گئی، ہزاروں افراد محصور ہوکر رہ گئے جبکہ امدادی کاموں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں