منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے چہرے کی سکن گرافٹنگ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسرالفرید ظفر کاکہنا ہے کہ رضوانہ کے چہرے کی سکن گرافٹنگ مکمل ہو چکی ہے، چہرے پر سپیشل ڈریسنگ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل اسپتال میں تشدد کا شکار گھریلوملازمہ رضوانہ کا علاج جاری ہے ، پرنسپل لاہور جنرل اسپتال پروفیسرفریدالظفر نے کہا ہے کہ رضوانہ کےچہرےکی اسکن گرافٹنگ مکمل ہو چکی ہے، چہرے پر سپیشل ڈریسنگ کی گئی ہے۔

پرنسپل لاہور جنرل اسپتال کا کہنا تھا کہ کل رضوانہ کے سر کی اسکن گرافٹنگ اور فلیپ سرجری کا پلان کیا جائے گا، فلیپ سرجری و اسکن گرافٹنگ کیلئے پیر کوپلاسٹک سرجری کے ڈاکٹرز کا بورڈ بیٹھے گا۔

پروفیسر فرید الظفر نے مزید کہا کہ آپریشن تھیٹر میں رضوانہ کے زخموں کے صفائی اور معائنہ کیا جائے گا، رضوانہ کی طبیعت پہلے سے کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے، آکسیجن لیول اور پلیٹ لیٹس سیلز بھی بہتر ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رضوانہ کو تمام تر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں