تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بوڑھی لاغر ہتھنی فیسٹیول سے باہر

کولمبو: سری لنکا میں ہونے والے بدھ مت کے سالانہ مذہبی تہوار میں سے 70 سالہ بوڑھی اور لاغر ہتھنی کو  نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سالانہ مذہبی تہوار کے دوران 70 سالہ بوڑھی ہتھنی کو پریڈ میں شامل ہونا تھا البتہ لوگوں کی تنقید کے بعد اسے بدھ مت کے تہوار سے نکال دیا گیا اور اب وہ مزید پروگرام میں شرکت نہیں کرے گی۔

سری لنکن ٹیمپل آف دی ٹوت کی نگران پرادیپ نیلنگا ڈیلا کا کہنا تھا کہ ٹیکیری ’’ہتھنی‘‘ اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی جبکہ اسکے علاوہ تہوار کے درجنوں دوسرے ہاتھی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہتھنی کی صحت سے متعلق مالکان کو بھی فکر لاحق ہے، اس لیے انہیں آگاہ کردیا گیا کہ کینڈی شہری میں ہونے والی پریڈ میں ٹیکیری شریک نہیں ہوگیا، اب اُس کا باقاعدہ علاج شروع کیا جارہا ہے۔

جنگلی حیات اور جانوروں کے حقوق پر آواز اٹھانے والے سماجی کارکنان نے ٹیکیری کی شرکت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد منتظمین نے اسے لباس پہنا کر فیسٹیول میں شامل کیا اور پھر ہتھنی نے کئی کلومیٹر کا فاصلہ بھی طے کیا۔

ماہرین جنگلی حیات کا ماننا ہے کہ ہتھنی کا عمر اور صحت کے حساب سے آخری وقت بہت قریب ہے کیونکہ وہ شدید غذائی قلت کا بھی شکار ہے، مالکان عام طور پر اعزاز یا میڈل حاصل کرنے کے لیے عمر رسیدہ ہاتھیوں کو بھی دوڑ میں شامل کرواتے ہیں۔

جنگلی حیات کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیف ایلیفینٹھ فاؤنڈیشن کے بانی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھیں تو ہتھنی کی صحت کا درست اندازہ نہیں ہوسکا تھا کیونکہ اس کے جسم کو وسیع لباس میں چھپایا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ زیب تن کیے ہوئے ٹیکیری کے لباس کی وجہ سے کوئی بھی اس کے ہڈیوں کا کمزور جسم نہیں دیکھتا، کوئی بھی اس کی آنکھ میں آنسوں نہیں دیکھتا جو اس کی روشن کرنے والے لائیٹ کی وجہ ماسک کو خوبصورت تو بنا رہی ہے مگر اس نے ٹیکیری کی آنکھ کو زخمی کر رکھا ہے، کوئی اس کے چلنے کی دشواری کو نہیں دیکھتا جب وہ چلتی ہے تو اس کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

یاد رہے کہ بدمت مذہب کے ماننے والے ہر سال فیسٹیول کا انعقاد کرتے ہیں جس میں روایتی ڈھول پر 100 کے قریب ہاتھی رقص کرتے اور پریڈ کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے گزرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -