تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

قدرت کا معجزہ!! صبح کے وقت آسمان کا رنگ بھی جامنی ہوگیا

نیویارک: امریکا کے جنوب مغربی ریاست ایریزو نیان ٹاؤن میں رات کے وقت آسمان گہرا جامنی ہوگیا جس کا نظارہ دیکھنے والے روطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی جنوب مغربی ریاست کے علاقے  اسمال ایریزونیان ٹاؤن میں شدید برفباری ہوئی جس کی وجہ سے آسمان بھی گہرے جامنی رنگ کا نظر آنے لگا۔

سائنسی زبان میں اس منظر کو الٹراوائلٹ لائٹس (بالائے بنفشی روشنی) کہا جاتا ہے، اس نظارے کو وہاں کے سیکڑوں رہائشیوں نے نہ صرف دیکھا بلکہ تصاویر بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

مقامی چینل کے مطابق کارا اسمتھ نامی شہری نے سب سے پہلے اس منظر کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور میڈیا کو اس تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  چین میں تین سورج ایک ساتھ طلوع، ویڈیو وائرل

ماہرین فلکیات کے مطابق برف جب زمین پر موجود ہو اور مسلسل ہورہی تو تب آسمان پر بنفشی روشنی نظر آتی ہے، یہ مختلف گہرے رنگوں میں نمودار ہوتی ہے۔

بادلوں سے گرنے والا ٹھوس پانی اور سرد موسم اس طرح کی روشنی آسمان پر پیدا کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی شہری نے دعویٰ کیا کہ اُس نے یہ تصویر جمعے کی صبح ساڑھے چھ بجے اپنے گھر کی بالکونی سے بنائی۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس طرح کا منظر کبھی نہیں دیکھا، صبح میں برفباری ہورہی تھی اور آسمان پر گہرے بادل بھی موجود تھے۔

https://www.facebook.com/NavajoCounty/posts/2950637948289380:0

Comments

- Advertisement -