تازہ ترین

لاک ڈاؤن، اسکائپ کا زبردست فیچر صارفین کے لیے پیش

نیویارک: مائیکروسافٹ کی زیرملکیت ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن اسکائپ نے اپنے صارفین کے لیے زبردست سہولت متعارف کرادی جس کے بعد انہیں ویڈیو کال میں شریک ہونے کے لیے آئی ڈی بنانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

اسکائپ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ نئی سہولت یا فیچر کے ذریعے ایک صارف مٹینگ کے لیے چیٹ روم بناسکتا ہے جس کا لنک بن جائے گا اور پھر اس میں تین دوستوں کو بذریعہ لنک شامل کیا جاسکے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ گروپ کالنگ یا اسکائپ پر ہونے والی آن لائن مٹینگ میں شرکت کے لیے دوسرے صارف کی آئی ڈی ہونا ضروری نہیں اور نہ یہ شرط ہوگی کہ اُس کے کمپیوٹر یا موبائل پر اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ ہو۔

نئے فیچر کے تحت صارف جب بھیجے گئے لنگ پر کلک کرے گا تو وہ اسکائپ کی ویب سائٹ پر جاکر فری کانفرنس کال کی سہولت استعمال کرسکے گا، گروپ بنانے کے لیے لنک شیئر کرنے کے لیے انوائٹ یا شیئر کا بٹن بھی شو ہوتا ہے۔

اگر کسی صارف کے پاس اسکائپ ڈاؤن لوڈ ہوگا تو وہ بغیر آئی ڈی کے ہی ایپ پر براہ راست کال میں شامل ہوجائے گا ورنہ بھیجا گیا لنک موبائل یا کمپیوٹر میں موجود انٹرنیٹ براؤزر پر کھلے گا۔

یاد رہے کہ اسکائپ کی جانب سے یہ فیچر پہلے متعارف کرایا گیا تھا البتہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑھتے ہوئے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اس کو دوبارہ سے پیش کیا۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے دنیا بھر میں یومیہ چار کروڑ صارفین اسکائپ استعمال کررہے ہیں، یہ تعداد گزشتہ 6 ماہ میں 70 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکائپ ٹو اسکائپ کالز میں 220 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران اس کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں