منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

اسلام آباد دھماکا، سندھ حکومت نے کلچرل نائٹ میوزیکل شو منسوخ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے اسلام آباد دھماکا کے بعد کلچرل نائٹ میں موسیقی کا پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد دھماکے کے بعد سندھ حکومت نے یکجہتی کے طور پر میوزیکل شو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یہ فیصلہ اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ پارلیمنٹرینز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں منعقد ہونے والی کلچرل نائٹ میں موسیقی کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ عشائیہ سادگی سے، موسیقی کے بغیر منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ قومی غم اور متاثرہ خاندانوں کے احترام میں کیا گیا ہے، تاکہ اس مشکل گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں