تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نفرت ہار گئی محبت جیت گئی، بھارتی شہریوں نے انتہا پسندی مسترد کردی

کراچی: بھارتی شہریوں نے انتہا پسندی مسترد کردی،انتہا پسندوں کو کھلی چھوت دینے پرعوام مودی سرکار پر برس پڑے اورسوشل میڈیا پر پاکستان کیلئے امن کا پیغام دیا۔

بھارتی انتہاپسندی پر انسانیت کا درد رکھنے والے بھارتی شہری چیخ پڑے مودی سرکارکاآشیرباد، بھارت میں انتہاپسندوں کو قتل عام کی کھلی چھوٹ، بالی ووڈ کےمشہور ہدایتکار مہیش بھٹ چُپ نہ رہ سکے۔کہتے ہیں انتہا پسندی سےدنیا بھر میں بھارتی امیج تباہ ہوگیا۔

شرمیلا ٹیگورنے پاکستانی فنکاروں پر پابندی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار پر حملہ قراردےدیا پاکستانی فنکاروں پر پابندی کیوں؟ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

مہمانوں کےساتھ بد سلوکی پربھارتی، عوام نےسوشل میڈیا پرانتہا پسندوں کےخلاف مورچہ لگالیا، شہریوں نے پروفائل فار پیس کا ہیش ٹیگ بناڈالا اورانتہا پسندوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا جس میں بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں نےتصاویر پوسٹ کیں اور پاکستانیوں کیلئےامن اور محبت کاپیغام دیا۔

بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی ہیں اور پاکستان سے نفرت نہیں کرتے۔پاکستان سے بھی بہت سےلوگوں نےامن کا پیغام پوسٹ کیا۔  

Comments

- Advertisement -