اسلام آباد : سیکٹر جی نائن ٹو کے علاقے میں کراچی کمپنی کے قریب گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سےدس افراد زخمی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کراچی کمپنی کے قریب جی نائن ٹو میں گھر میں گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور تین بچوں سمیت دس افرادزخمی ہوگئے.
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کے نتیجے میں گھر کی ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچا.
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا،جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.