ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

سلوواکیہ کے وزیرعظم قاتلانہ حملے میں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بدھ کی سہ پہر ہینڈلووا قصبے میں وزیراعظم فیکو پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ ان پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

ڈینک این نیوز آؤٹ لیٹ اور سلوواکین ٹی وی اسٹیشن TA3 کے مطابق فائرنگ کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سلوواک TASR نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر لوبوس بلاہا نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اس واقعے کی تصدیق کی اور اسے اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا۔

صدر زوزانا کیپوٹووا نے وزیر اعظم پر "وحشیانہ اور بے رحم” حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حیران ہوں، میں رابرٹ فیکو کو اس نازک لمحے میں ان کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں