پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

الیکشن کے بعد سلواکیہ نے روس پر الزام عائد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سلواکیہ نے روسی سفارت خانے کے اہلکار کو طلب کر کے انتخابات سے قبل کے بیان پر احتجاج کیا ہے۔

سلواکیہ نے ماسکو پر پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے اور ماسکو کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن کے بیانات پر احتجاج کے لیے روسی سفارت خانے کے اہلکار کو طلب کیا ہے۔

سلواکیہ کی وزارت خارجہ اور یورپی امور نے پیر کے روز کہا کہ اس نے روسی سفارت خانے کے نمائندے کو طلب کیا جس نے ملک میں امریکا کی طرف سے "مداخلت” کے بارے میں بات کی، وزارت نے اس الزام کو جھوٹا قرار دیا۔

سلواکیہ میں پیوٹن کے ’دوست‘ نے الیکشن جیت لیا

وزارت نے کہا محکمہ سفارت کاری روسی انٹیلی جنس کے اس جھوٹے بیان کے خلاف سخت احتجاج کرتا ہے جس نے سلواکیہ میں آزاد اور جمہوری انتخابات کی سالمیت پر شکوک پیدا کیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ ہم انتخابی عمل میں روسی فیڈریشن کی طرف سے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کو ناقابل قبول مداخلت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام غلط معلومات کی سرگرمیاں بند کرے جن کا مقصد سلواکیہ ہے۔

سلوواکیہ میں روسی سفارت خانے نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں