جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

یورپی ملک نے نیتن یاہو کا داخلہ بند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک سلووینیا کی حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا داخلہ بند کردیا۔

سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کی ہے اور یہ اقدام جولائی میں اسرائیل کے دو دائیں بازو کے کابینہ وزرا کے خلاف پابندی کے بعد کیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی اسٹیٹ سیکرٹری نیوا گراشچ کے مطابق حکومت نے نیتن یاہو کے خلاف کارروائی اس لیے کی ہے کیونکہ ان پر عالمی عدالتِ انصاف میں غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔

یہ پڑھیں: نتین یاہو کو فضا میں بھی گرفتاری کا خوف، متعدد ممالک کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس فیصلے کے ذریعے حکومت اسرائیل کو ایک واضح پیغام دے رہی ہے کہ سلووینیا بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں اور انسانی قوانین پر مکمل عملدرآمد کی توقع رکھتا ہے۔

سلووینیا یورپی یونین کی رکن ریاست ہے جس نے گزشتہ سال فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔

یورپی ملک  نے اگست میں اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کر دی تھی اور اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں پیدا ہونے والی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں