تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

دلچسپ واقعہ: چڑیا نے نوجوان جوڑے کو حیران کردیا

پرندے یا جانوروں کو پالا جائے تو انسانوں کو ان سے محبت ہوجاتی ہے اور پرندے یا جانور بھی پرورش کرنے والے شخص سے متاثر ہوجاتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق یوگو سلاویہ کے صوبے اور یورپی ملک سلووینیا کے علاقے کوپر کے ایک نوجوان جوڑے نے ایک جنگلی چڑیا کی پرورش کی جب وہ بڑی ہوگئی تو انہوں نے کئی بار کوشش کی کہ چڑیا اب واپس اپنے جنگلی ماحول میں چلی جائے لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

چڑیا نوجوان جوڑے جس نے انہیں پال پوس کر بڑھا کیا ہے ان کے پاس رہنے کو ترجیح دی، جوڑے نے اس چڑیا کو آزاد چھوڑ رکھا ہے کہ وہ جب اور جہاں بھی جانا چاہے چلی جائے۔

رپورٹ کے مطابق الیش اور جنجا نامی اس جوڑےکو یہ چڑیا اس وقت ملی تھی جب یہ صرف دس روز کی تھی، اس جوڑے کے ایک دوست کو اپنے بچے کے ساتھ چہل قدمی کے دوران یہ ایک اور مردہ بچے کے ساتھ زمین پر پڑی ملی تھی اور اس کے والدین آس پاس کہیں بھی موجود نہ تھے، جس پر وہ اسے اٹھا کر اپنے گھر لے آئے تھے۔

بد قسمتی سے خاتون خود ایک بچے کی ماں تھیں لہٰذا وہ اس چڑیا کے بچے کی پرورش نہیں کرسکتی تھیں اور نہ ہی انہیں اسکا تجربہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اسے الیش اور جنجا کے حوالے کردیا۔

گو کہ انہیں بھی چڑیا کے بچے کی نگہداشت کا کوئی تجربہ نہ تھا لیکن انہوں نے آن لائن معلومات کے ذریعے اس کی بھرپور پرورش کی اور اب یہ انہیں اپنا والدین ہی سمجھتی ہے اور انھیں چھوڑ کر جانے کو تیار نہیں۔

Comments

- Advertisement -