The news is by your side.

Advertisement

سلو اوور ریٹ، کپتان مصباح الحق ایک میچ کے لیے معطل

کرائسٹ چرچ : ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے،کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر کپتان مصباح الحق کو ایک میچ کے لئے معطل کردیا گیا یہی نہیں ان پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا جب کہ دیگر کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میچ کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں اسے پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا رہا وہیں اب سلو اوورع ریٹ پر جرمانہ بھی بھرنا ہوگا،دوسرا ٹیسٹ میچ 25 نومبر سے ہملٹن میں شورع ہونے جا رہا ہے۔

اسی سے متعلق : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

واضح رہے کہ سلو اوور ریٹ کے باعث مصباح الحق پر ایک میچ کی پابندی اپنی جگہ تا ہم مصباح الحق پہلے ہی اپنے سسر کی آخری رسومات میں شرکت کی وجہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں تھے،دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں : مصباح الحق سسر کےانتقال پرٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

یاد رہے اس سے قبل بھی مصباح الحق کی زیرِ قیادت کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو جرمانہ کا سامنا رہا ہے،رواں سال اگست میں بھی اوول ٹیسٹ کے دوران مصباح الحق پر جرمانہ ہوا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں