تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

میاں چنوں میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

میاں چنوں میں ٹول پلازہ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹول پلازہ کے قریب چھوٹے طیارہ کو حادثہ پیش آگیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، تربیتی جہاز کے گرتے ہی زور دار دھماکا ہوا اور پھر آگ لگ گئی۔

امدادی اور تحقیقاتی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا تھا۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا تھا۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -