اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

امریکا میں تربیتی طیارے کو حادثہ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

جارجیا: امریکا کی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ (ہاکر بیچ کرافٹ بی ای-36) ہنگامی لینڈنگ کے دوران مصروف شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تربیتی پرواز پر موجود سنگل انجن والے چھوٹے طیارے کے پائلٹ کو تکنیکی خرابی کے باعث مصروف شاہراہ پر لینڈنگ کرنا پڑی، کیونکہ طیارے میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ واپس ہوائی اڈے تک پہنچ سکتا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جارجیا کے شہر گینزویل میں رونما ہوا، جہاں طیارے نے ہنگامی طور پر سڑک پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ مصروف سڑک پر لینڈ کرتا ہے اور بعد ازاں کئی گاڑیوں سے اس کی ٹکر ہوجاتی ہے۔

حکام کے مطابق لینڈنگ کے بعد طیارے کا دایاں بازو ایک گاڑی سے ٹکرایا، جس کے باعث طیارے کا فیول ٹینک علیحدہ ہوگیا اور ایک گاڑی کے پچھلے حصے سے ٹکرانے کے بعد دوسری گاڑی میں جا گھسا۔

حکام نے حادثے کے بعد متاثرہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جبکہ مقامی رہائشیوں کو طویل ٹریفک جام کی توقع رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈاکوؤں کی فلمی انداز میں کیش وین لوٹنے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

این ٹی ایس بی کے بیان کے مطابق روانگی کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ کو انجن میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اس نے گینزویل واپس لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں