تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی ائیرپورٹ پر جہاز کو حادثہ، پائلٹ سمیت چار جاں بحق

دبئی: متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سروے کے لیے استعمال ہونے والا چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ، معاون ہوا باز سمیت دو مسافر جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ آنے والی پروازوں کو المکتوم ہوائی اڈے کی سمت موڑ دیا گیا البتہ ریسکیو آپریشن مکمل ہوتے ہی فضائی ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔

حادثے کے بعد پروازوں کی روانگی میں تاخیر بھی ہوئی جس کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اڑان بھرنے کے بعد جہاز کا توازن خراب ہوگیا تھا جس کے بعد وہ ہوائی اڈے کی حدود میں ہی گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق دبئی سے ہے تاہم ابھی اُن کی شناختی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -