The news is by your side.

Advertisement

‘گاڑیوں کی تصدیق اور آن لائن ٹیکس وصولی کیلئےاسمارٹ کارڈ’

کراچی: حکومت سندھ نے گاڑیوں کی تصدیق اور آن لائن ٹیکس وصولی کیلئےاسمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

وزیرایکسائز اینڈٹیکسیشن و انسدادمنشیات مکیش کمار چاؤلہ کے مطابق ٹیکس جمع کرنے میں محکمہ ایکسائز سندھ اہم کردار ادا کر رہا ہے، گاڑیوں کی تصدیق اور آن لائن ٹیکس وصولی کیلئے اسمارٹ کارڈ لا رہے ہیں۔

مکیش کمار کاکہنا ہے کہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن و انسدادمنشیات ڈیپارٹمنٹ حکومت کا اہم جزو ہے، منشیات فروشوں کےخلاف بھی مؤثر اقدامات اٹھائےجا رہےہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ وبا کے باوجود2019-20میں 100فیصدسے زائدٹیکس ہدف پورا کیا، 2008میں محکمہ ایکسائز کا ریونیو7 ارب29کروڑ روپےتھا، اب یہ ریونیو80ارب روپے سے زائدہے۔

وزیرایکسائزسندھ مکیش کمارچاؤلہ کے مطابق ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئےسہولت سینٹر قائم کیاجائے گا، سندھ بورڈآف ریونیو کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس محکمہ ایکسائز جمع کرتا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی شعیب احمد صدیقی نے نے بتایا کہ آن لائن ٹیکس جمع کروانے اور گاڑیوں کی تصدیق کے لیے اسمارٹ کارڈ جلد ہی متعارف کروایا جائے گا، اسمارٹ کارڈ کی فیس 8 سو روپے ہو گی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں