تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

موبائل سے کنٹرول کرنے والا اسمارٹ جھولا متعارف

لندن: برطانوی کمپنی نے دنیائے تاریخ میں پہلی بار بچوں کا ایسا جھولا ‘smart cot‘ تیار کرلیا جسے آئی پیڈ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی کمپنی نے ماہرِ اطفال کی مدد سے چھوٹے بچوں کے لیے ایسا جھولا تیار کیا جسے والدین اپنے آئی پیڈ سے کنٹرول کرسکیں گے۔

کمپنی بابیک کے مالک گرے ٹیلر کا کہنا تھا کہ یہ cot بنانے کا خیال مجھے اپنی بیٹی گریسیا کی پیدائش کے بعد آیا کیونکہ وہ جب چھوٹی تھی تو ہم سب کو بہت پریشان کرتی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا تھا کہ ہم جھولا رکھ کر اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے مگر پھر اچانک گریسیا کسی بات پر رونے لگتی تھی تو ہم سب کچھ چھوڑ کر اُس کو خاموش کروانے میں لگ جاتے تھے۔

گرے ٹیلر کا کہنا تھا کہ اس smart cot کو آئی پیڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا، جیسے آپ جب دل چاہے اسمارٹ ڈیوائس کی اسکرین پر بچی کی ہر حرکت کو دیکھ سکتے ہیں۔

اسمارٹ کوٹ میں بچی کو لٹانے کے بعد یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے اُس نے کچھ اڑھا ہوا ہے یا نہیں، اُس کی حالت خطرے میں تو نہیں یا پھر وہ رو تو نہیں رہی، اگر ایسا ہو گا تو آپ فوری طور پر بچی کے پاس جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ایلین کا کہنا تھا کہ آپ اس کی مدد سے بچے کے قریب دھیمے آواز میں کوئی نغمہ لگا سکتے ہیں، اگر بچہ سوتے سے اچانک اٹھ جاتا ہے اور رونا شروع کردے گا تو موبائل پر الارم بج جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کی جانے والی اسمارٹ کوٹ کی قیمت 1500 یورو مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

بابیک نے اسی کے ساتھ ایک ڈیوائس بھی متعارف کروائی جسے چھوٹے بچوں کے بستر کے ساتھ جوڑ کر اُن کی مانیٹرنگ بھی کی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -