The news is by your side.

Advertisement

اسمارٹ لاک ڈاؤن : حیدرآباد کے مخصوص علاقے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی : شہر قائد کے بعد اب حیدرآباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں کل صبح نو بجے سے دو ہفتوں کیلئے نافذ العمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
جس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کااطلاق کل صبح 9بجے سے ہوگا۔ یہ اسمارٹ لاک ڈاؤن2ہفتے کیلئے نافذالعمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں بند ہونے والے علاقوں میں لطیف آباد کی3یوسیز میں سے یوسی ون میر احسن آباد، یوسی ٹو جی او ار کالونی اور سمارا کالونی شامل ہیں۔

س کے علاوہ لطیف آباد کی یوسی 4لطیف آباد نمبر6کے علاقے، تحصیل سٹی کی ایک یوسی سٹی ون میں اور کلہوڑا کالونی مبارک کالونی، قاسم آباد تحصیل کی5یوسیز ایک تا5کےعلاقےبھی شامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، کورونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں کی نشاندہی پر وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

لاک ڈاون کے دوران علاقوں میں آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ان علاقوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں : کراچی میں آج شام 7 بجے پھر لاک ڈاون کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے کچھ علاقوں میں بھی کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آج شام 7 بجے سے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے آج سے دوبارہ لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ آج شام 7 بجے سے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا اور ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کی روشنی میں ہاٹ اسپاٹس کا تعین کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں