تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کراچی :اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

کراچی : اومیکرون کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع وسطی کے بعد ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ضلع وسطی کے بعدضلع جنوبی میں بھی اومیکرون کےکیسز میں اضافہ ہونے پر انتظامیہ نے آج سے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کیسز کی شرح زیرو ہونے تک ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے نشاندہی کردہ علاقوں میں نافذ العمل رہے گا۔

انتطامیہ کا کہنا تھا کہ صدر کے علاقے سن سیٹ اسٹریٹ فیز ٹو اور نیول ہائٹس اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں ، صدر کے ایریا میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 62 ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن گارڈن ، صدر اور سول لائنز کے مختلف علاقوں ، گلیوں اور یوسیز ،عیدگاہ لین اسٹریٹ آٹھ اور گیارہ میں بھی لگایا گیا ہے ، گارڈن کے علاقے میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 237 رپورٹ ہوئی۔

اسی طرح سول لائنز کے علاقے رومی اسٹریٹ کلفٹن ، کلفٹن ٹائور مکی مسجد ، اقبال لین ایل بلاک ، بوٹ بیسن کلفٹن اور خیابان شاہین اور بدر کے علاقے اور گلیاں بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں، سول لائنز کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 103 ہے۔

واضح رہے ضلع جنوبی میں اومیکرون کے اب تک 402 کیسزسامنے آچکےہیں، گارڈن کے علاقے میں سب سے زیادہ 237کیسزرپورٹ ہوئے، متاثرہ علاقوں میں کیسز کی شرح صفر ہونے تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

Comments

- Advertisement -