تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا کے بڑھتے کیسز، کراچی کے مخصوص علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: شہر قائد میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، جس کے تحت متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں کی یونین کونسلوں اور بلاکس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ 27 اپریل سے 11 مئی تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان چاروں ٹاؤنز میں کرونا کے 58 مریض موجود ہیں، ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔

ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد لازمی ماسک پہنیں گے، متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی‘۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مذکورہ علاقوں میں  تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں کے کرونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ کریں گے۔  صوبائی حکومت متاثرہ علاقے میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Comments

- Advertisement -