The news is by your side.

Advertisement

لاہور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، سخت پابندیاں عائد

کورونا کیسز بڑھنے پر صوبائی دارالحکومت لاہور کے مزید 12علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

پولیس نےبیرئیر لگا کر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے اور متعلقہ تھانے کی پولیس نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد شروع کروا دیا ہے۔ ان علاقوں میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

جوہرٹاؤن ای ون، ای ٹو، ایف ون، ویلنشیاٹاؤن ایف ون بلاک،پیرا گون سٹی، جوہرٹاؤن کے بلاک ایف ٹو،جی ٹو،جی فور، جی فائیومیں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

بوائزہوسٹل نمبر11،سپرنٹنڈنٹ ہاؤس پنجاب یونیورسٹی، ڈی ایچ اےفیزفورسیکٹرایف ایف،سی سی،بی بی،اےاے، ڈی ایچ اے فیز 3 سیکٹرایکس ایکس ،فیز1سیکٹراین،بلاک اے،بی بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں۔

اسی طرح ایف سی سی گلبرگ4کےعلاقوں کواسمارٹ لاک نافذ کرکے پابندیوں پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے اور اہل علاقہ کو احتیاطی تدابیر کے تحت بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کوروناکی صورتحال تشویشناک حدتک خراب ہونے لگی،وفاقی ضلعی انتظامیہ نےکورونا کےحوالےسےخطرےکی گھنٹی بجا دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا صورتحال تیزی سےخراب ہورہی ہے، گزشتہ2ہفتےمیں کوروناکیسز آسمان کوچھو رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں