تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

مسجد الحرام میں‌ اسمارٹ‌ روبوٹ‌ تعینات

ریاض: عمرہ ادائیگی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سینیٹائزنگ کے لیے اسمارٹ روبوٹ کو تعینات کردیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق  مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اور امام کعبہ عبد الرحمان السدیس نے اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا۔

حرمین کی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ روبوٹ کے ذریعے سینیٹائزنگ کا کام مؤثر انداز سے کیا جاسکے گا، بند مقامات پر یہ روبوٹ وبا کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس موقع عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ’روبوٹ کے استعمال سے وبا اور بیماریوں کا سدباب ہوسکے گا اور بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی‘۔

مزید پڑھیں:  عمرہ ادائیگی اجازت، مقامی افراد اور غیرملکیوں کے لیے کیا شرائط ہیں؟ جانیے

اُن کا کہنا تھا کہ ’ عمرہ زائرین کو کرونا سے محفوظ رکھنا اور وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا مقدس مساجد کی انتظامیہ کا نصب العین ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق بیٹری سے چلنے والے روبوٹ میں کیمرہ نصب کیا گیا ہے ، ایک بار بیٹری فل ہونے کے بعد پانچ سے 8 گھنٹے تک یہ انسانی مداخلت کے بغیر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، روبوٹ میں 24 لیٹر محلول رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  زائرین کے لیے خوشخبری، عمرہ ادائیگی کی اجازت کے لیے موبائل ایپ متعارف

اسمارٹ روبوٹ ایک گھنٹے میں دو لیٹر دوا کا اسپرے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ 600 مربع میٹر کے بند حصے میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ بھی کرسکتا ہے۔ روبوٹ کی مدد سے دس میٹر آگے تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگانا بھی ممکن ہوگا۔

Comments

- Advertisement -