ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سائنس دانوں نے نابینا افراد کی مشکل آسان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریا: سائنس دانوں اندھے اور جزوی طور پر نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتے تیار کرلئے ہیں ، جو ان کو راستوں میں آنے والی متعدد رکاوٹوں سے بچانے میں مدد دیں گے، ایک جوتے کی قیمت دو ہزار سات سو پاؤنڈز ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریا کی کمپنی ٹیک انوویشن نے گریز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تعاون سے اندھے اور جزوی طور پر نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتے تیار کئے ہیں ، ان جوتوں کو اننو میک کہا جاتا ہے۔

جوتوں میں ​کچھ مخصوص جدید آلات نصب کئے گئے ہیں ، ایک جوتے کی قیمت دو ہزار سات سو پاؤنڈز ہے اور اس میں یو ایس بی چارجز بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ہر جوتے کے سامنے الٹراسونک سینسر ہوتے ہیں، جو راستے میں رکاوٹوں کے قریب آنے پر اطلاع دیتے ہیں، یہ جوتے پہن کر چلنے والا فرد جیسے جیسے کسی رکاوٹ کے قریب ہورہا ہوتا ہے ، جوتے کی وائبریشن میں تیزی آتی جاتی ہے۔

فی الحال جوتے تیار کرنے والی آسٹرین کمپنی جوتوں میں مصنوعی انٹیلی جنس کیمرہ شامل کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ کیمرے کی تصاویر رکاوٹ سے خالی مقامات کا تعین اور چلنے کے لیے محفوظ بنانے کے ساتھ اشیا کی شناخت اور تمیز کر سکیں۔

ٹیک انوویشن کے بانی مارکس راور جو خود بھی بصارت کی خرابی کا شکار ہیں ، انھوں نے جدید قسم کے جوتے پر تبصرہ کرتے ہوئےجوتے پر لگے الٹراساؤنڈ سینسر چار میٹر تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگاسکتے ہیں جبکہ پہننے والے کو وائبریشن یا آواز کے ذریعے خبردار کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں