تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سست اسمارٹ فون کو کیسے تیز کریں

اگر آپ اپنا فون سست ہونے سے پریشان ہیں تو آپ کو اپنا فون کچھ دیر کیلئے سوئچ آف کرکے دوبارہ آن کرنا چاہیے جس سے آپ کا فون تیز ہوجائے گا۔

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ڈیوائس کو سوئچ آف کرنا فون کی زندگی اور کارکردگی دونوں کے لیے بہترین ہے، جبکہ ایسا کرنے سے فون کی بیٹری لائف بھی بڑھ جاتی ہے، اسی وجہ سے ماہرین فون کو ہفتے میں کم از کم ایک بار سوئچ آف کرنے کا کہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کو چند منٹ کیلئے سوئچ آف کرنے سے فون cache کی صفائی کے ساتھ ساتھ ایسی ہر ایپ بند ہوجاتی ہے جو ڈیوائس کو سست بنانے کا باعث بنتی ہے۔

50 فیصد سے زیادہ اسمارٹ فون صارفین کبھی اپنی ڈیوائسز کو سوئچ آف نہیں کرتے، جس کے نتیجے میں ان کا موبائل رفتہ رفتہ سست ہونے لگتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کو ہفتے میں کم از کم ایک بار کچھ منٹ کے بند کرنے سے میموری لیکس نامی ایرر (error) کی روک تھام بھی ہوتی ہے، یہ ایک ایسا عام ایرر ہے جس کا سامنا بیشتر اسمارٹ فون صارفین کو ہوتا ہے۔

اگر آپ کے فون کی کارکردگی اچانک بہت زیادہ سست ہوجائے تو اس مسئلے کے پیچھے زیادہ تر میموری لیک کا ہاتھ ہوتا ہے۔

کوئی ایپ اوپن نہ ہونے پر بھی فون میموری استعمال ہونا اور فون کا بار بار ری اسٹارٹ ہونا بھی میموری لیک کی دیگر علامات ہیں۔

Comments

- Advertisement -