بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

اسمتھ نے بھی پیٹر سڈل کو ’چاچا‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی پیٹر سڈل کو ’چاچا‘ کہہ دیا۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل چاچا کے نام سے مشہور ہوگئے ہیں، اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ یہاں پیٹر سڈل چاچا کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

چاچا کہنے کے بعد دونوں کرکٹرز خوشگوار موڈ میں مسکراتے رہے۔

واضح رہے کہ بی بی ایل کے دوران حارث رؤف نے پیٹر سڈل کو چاچا کہنا شروع کیا تھا، چند روز قبل پیٹر سڈل نے میڈیا ٹاک میں چاچا کہنے کے سوال پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ پڑھیں: پاکستانی کرکٹر نے پیٹر سڈل کا نیا نام ’چاچا‘ رکھ دیا

پییٹر سڈل نے خود کو غیر ملکی چاچا اور افتخار احمد کو لوکل چاچا کہا تھا۔

اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل نے ملتان سلطانز کی ایک اور جیت اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں