اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

اسمتھ اور بابر کی شاندار پارٹنر شپ، سڈنی سکسرز کو کامیابی دلوا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے بیٹر اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سڈنی تھنڈر کے خلاف کامیابی دلوادی۔

بگ بیش لیگ کے 37ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کی جانب سے دیا جانے والا 190 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسٹیو اسمتھ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ نے 141 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی، بابر اعظم 39 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 7 چوکے لگائے۔

اسٹیو اسمتھ کی 42 گیندوں کی 100 رنز کی برق رفتار اننگز میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

سڈنی تھنڈر کی جانب سے نیتھن میک اینڈریو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کرس گرین اور تنویر سنگھا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے تھے، کپتان ڈیوڈ وارنر کی 65 گیندوں پر 110 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے سیم کرن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں