تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسمتھ نے کوہلی کا یقینی چھکا روک لیا، سب حیران رہ گئے

آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے سپرمین بن کر ویرات کوہلی کا یقینی چھکا روک کر سب کو حیران کر دیا۔

اسٹیو اسمتھ بیٹنگ پر ہوں تو رنز کے انبار لگاتے ہیں اور فیلڈنگ کر رہے ہوں تو خطرناک کیچز بھی تھامتے ہیں۔

ویسے تو آسٹریلوی ٹیم تینوں شعبوں میں بڑی مضبوط ہے مگر فیلڈنگ میں ان کا کوئی ثانی نہیں، کینگروز عمدہ فیلڈنگ اور کیچز کی وجہ سے قیمتی رنز بچاتے ہیں۔

https://youtu.be/0B11aMaEDgQ?t=1206

ایسا ہی کچھ آج کے میچ میں دیکھنے کو ملا جب باؤنڈری پر کھڑے اسمتھ نے ہوا اچھلتے ہوئے یقینی چھکے کو بچایا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل بھی اسمتھ سلپ میں ہوں یا باؤنڈری لائن پر، وہ کئی بہترین کیچز تھام چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -