جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

اسموگ صورتحال، پنجاب حکومت کا پابندیوں سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسموگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پابندیاں وقتی طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازار، ریسٹورنٹس ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بھی ہفتے کع معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

- Advertisement -

عامر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کل تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھلیں گے جبکہ سردیوں کی چھٹیاں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگلے ہفتے اسموگ کا جائزہ لے کر اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج دوسرے نمبر پر آگیا۔

آلودہ شہروں میں لاہور کی جگہ کراچی نے لے لی جہاں جمعہ کی صبح شہر کی فضا انتہائی مضر صحت ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب لاہور میں آج مسلسل دوسرے روز دھند میں حیرت انگیز کمی دیکھی گئی ہے، صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 157 ریکارڈ کی گئی تاہم شہر کی فضا کو اب بھی مضر صحت کہا جارہا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں