منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

دھویں اور کیل دھاگوں سے فن پارے بنانے والا کم عمر فنکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلوچستان کے ضلع گوادر میں دھویں اور کیل دھاگوں سے فن پارے تخلیق کرنے والے کم عمر آرٹسٹ عبدالمیتن نے سب کو حیران کر دیا۔

دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کی طرح پاکستان میں رہنے والے نوجوانوں میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں جو اپنی نئی تخلیقات کی تگ و دو میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

ایک ایسا ہی فنکار اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کا مہمان بنا جس نے اپنی محنت اور لگن سے آرٹ کے شعبے میں نئی جہت متعارف کرائی۔

- Advertisement -

عبدالمیتن نے بتایا کہ اسے آرٹ کی تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے لیکن گھریلو مسائل اور غربت کے باعث وہ اپنے ہنر میں مزید نکھار لانے سے قاصر ہے۔

نوجوان فنکار کا کہنا ہے کہ وہ ناامید نہیں ہے اسے یقین ہے کہ ایک روز وہ بھی سب سے بڑے آرٹ اسکول میں تعلیم حاصل کرکے اپنے ہنر کو دوسروں تک منتقل کرے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 14 سالہ عبدالمتین نے باقاعدہ کسی تعلیمی ادارے سے آرٹ کی تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آرٹ کی دنیا میں دھویں کے استعمال سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں