The news is by your side.

Advertisement

حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف اہم اقدام

لاہور:پنجاب حکومت نے اسموگ سے نمٹنے کے لئے دھواں چھوڑنےوالی گاڑیاں سڑکوں پرلانے اور فصلوں کو آگ لگانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

ریلیف کمشنربابرحیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑکوں پرلانے پر پابندی عائد کردی ہے،اس کے ساتھ ساتھ فصلوں کو آگ لگانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

بابرحیات کے مطابق دھواں چھوڑنے والی انڈسٹریز کےخلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے،ان معاملات پر ایکشن کیلئے اختیارات ڈپٹی کمشنرزکوتفویض کردیئےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے نے اسموگ کو قدرتی آفت قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کررکھا ہے،اور اسے کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں