تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سگریٹ کیلئے لمبے وقفے لینے والے ملازم پر 31 لاکھ روپے جرمانہ

اوساکا : جاپان میں ایک کمپنی ملازم پر کام کے اوقات میں سگریٹ پینے کے الزام میں لاکھوں روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

مذکورہ 61 سالہ ملازم 14 سالہ ڈیوٹی میں4 ہزار 500سے زیادہ مرتبہ سگریٹ نوشی کا الزام ہے، اسے کام کے اوقات میں سگریٹ پینے پر تقریباً 11000 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے جو تقریباً 31 لاکھ روپے بنتی ہے، اسی جرم میں ادارے کے دیگر دو ملازمین کو بھی سزا دی گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوساکا کے حکام نے اس شخص کو متعدد بار خبردار بھی کیا لیکن وہ سگریٹ پینے سے باز نہ آیا۔

Japan-smoking-employee-fined

خبر کے مطابق ادارے کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع ملنے پر استعمال شدہ سگریٹوں کے فلٹرز کا ایک خفیہ ذخیرہ دریافت کیا جس کے ذمہ دار مذکورہ ملازم اور دیگر دو ملازمین ہیں۔

اس شخص کے سپروائزر نے اسے اور دیگر ملازمین کو دفتر میں دوبارہ سگریٹ نوشی کے سنگین نتائج سے خبردار کیا، تاہم انتباہ کے باوجود تینوں افراد نے سگریٹ نوشی کی عادت ترک نہیں کی۔

اس شخص کی تنخواہ میں کٹوتی کے علاوہ اسے 1.44 ملین ین (تقریباً 11 ہزار ڈالر) کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اس شخص نے ڈیوٹی پر355 گھنٹے اور 19 منٹ سگریٹ نوشی کی۔

واضح رہے کہ اوساکا میں تمباکو نوشی کے سخت ترین قوانین ہیں۔ اس شہر میں 2008 میں دفاتر اور عوامی مقامات سمیت سرکاری احاطے میں سگریٹ پینے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی اور 2019میں سرکاری ملازمین پر کام کے اوقات میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -