جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

لاک ڈاؤن میں نرمی غربت، افلاس اور معیشت کو مدنظر رکھ کرکی گئی، اجمل وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہیں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ جائے گی اور لاک ڈاؤن میں سختی کرنا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخوا حکومت نے مشیر اطلاعات اجل وزیر نے کرونا وائرس اور عید سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی رہی تو کرونا کے خاتمے کے ساتھ اگلی عیدیں جوش و خروش سے منائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمع خان کی قیاد میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے، کے پی کے حکومت نے جو فیصلے کیے وہ عوام کے تحفظ کےلیے کیے اور لاک ڈاؤن میں نرمی غربت، افلاس اور معیشت کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔

- Advertisement -

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کرلیپ ٹاپ چلانےوالے کہیں نظرنہیں آرہے، جو لوگ آستینیں چڑھا کر سڑکوں پر گھومتے تھے وہ کہیں نظر نہیں آرہے لیکن ہم وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کی قیادت میں فرنٹ لائن پر ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ چیف سیکریٹری کے پی ڈاکٹر کاظم نیاز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد کاظم نیاز نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے، دعا ہے کہ کاظم نیاز ان کے بیٹے سمیت تمام لوگ صحتیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں کرونا سے متاثر سینئر صحافی کے لئے بھی دعاگو ہیں۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے نرمی اس لئے نہیں کی کہ کرونا ختم ہوگیا ہے، کرفیو کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، عوام نے ایس او پی پر عمل نہیں کیا تو کرونا کیسز کی تعداد بڑھ جائے گی، عوام ایس او پی پر عمل نہیں کریں گے تو لاک ڈاؤن میں سختی کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے اٹلی جیسے ملک میں صحت کا سسٹم بیٹھ گیا، اللہ کا شکر ہے خیبرپختونخوا میں صورتحال خطرناک نہیں، ڈاکٹرز، طبی عملہ عوام کے تحفظ کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اجمل وزیر نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیلتھ سسٹم میں کوئی کمی نہیں آئی، وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں 24 گھنٹے اور پورا ہفتہ کام کررہے ہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی عمران خان کی سوچ غریب آدمی کی بقا کے لئے ہے، کرونا کو مذاق نہ سمجھیں، عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں، سیاحتی مقامات پر پابندی ہے، عوام جانے سے گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں