تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

تحریک انصاف کا مشن عوامی خدمت اور خواہش انہیں سر اٹھا کر چلتا دیکھنا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مشن عوام کی خدمت اور خواہش انہیں سر اٹھا کر چلتا دیکھنا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف قوم کو ایک مضبوط نظام اور اچھا مستقبل دینا چہاتی ہے، ہم نے طویل المدت سوچ کے ساتھ اقدامات کیے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے کچھ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک ترقی کرتےہیں جو  آنے والی نسلوں کا سوچتے ہیں، حکومت فی الوقتی نہیں بلکہ طویل مدتی ترقی کی خواہش مند ہے تاکہ عوام مستقل سر اٹھا کر چلیں اور ملک کا وقار بلند رہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن عوام کی خدمت ہے، جس کے لیے اقدامات جاری رہیں گے،  اقتدار سے باہر بیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، وہ جتنا شور کرلیں ملکی ترقی کا پہیہ رکے گا نہ نہ ترقیاتی منصوبے روکے جائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اقتدارسے باہر بیٹھےہوئے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا کیونکہ اُں کی حکومت ختم ہونےکی خواہش صرف خواہش ہی رہےگی، تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی اور آئندہ 2023 کے انتخابات میں بھی عوام پی ٹی آئی کو دوبارہ مینڈیٹ دیں گے۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہادکر رہے ہیں، ملکی بقا اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، لوٹی ہوئی دولت کی واپسی، ملک سےکرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی کا بنیادی منشور ہے۔

Comments

- Advertisement -