تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کے گوجرانولہ جلسے کا پوسٹ مارٹم کردیا

ملتان: وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےپاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے گوجرانوالہ جلسےکاپوسٹ مارٹم کردیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گیارہ جماعتی غیرفطری منفی اتحاد نے مل کر  جلسہ کیا لیکن لوگوں نے جلسہ ختم ہونے سے پہلے ہی اس کی قلعی کھول دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے خالی کرسیوں سے خطاب کیا جبکہ بلاول کی تقریر پر لیگی کارکنان نے دھیان ہی نہیں دیا اور وہ آپس میں باتیں کرتے ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے  بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ بھارت کے بیانیے کوفروغ دینے میں حصے دار نہ بنیں اور ایسے لوگوں سے علیحدگی اختیار کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا پاکستان کے مفاد میں نہیں، کچھ قوتیں پاکستان کے اداروں کو نیچا دکھانا چاہتی ہیں، افواج پاکستان کا قیام امن میں کلیدی کردار ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’اپوزیشن کے دعوؤں کا شیرازہ بکھرگیا کیونکہ عوام نے پی ڈی ایم جلسے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، سڑکوں پر آکر اور جلسوں سے حکومت کو رخصت کرنا ماضی کی روایت ہے، اب عوام اپوزیشن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے مقاصد کےلئے نہ قومی اداروں کو نقصان پہنچائے اور نہ ہی جمہوریت کو، کیونکہ آپ جو کھیل کھیل رہے ہیں اُس سے نظام کو مشکلات پیش آسکتی ہیں، اگر ایسا ہوا تو آپ کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اگر امن قائم نہیں کرتی تو یہ اس طرح جلسے نہیں کرسکتے تھے، ہماری افواج نے بہت سی غیرملکی قوتوں کے سامنے بندھ باندھ دیے، کچھ قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری میں روڑے اٹکانے کی کوشیش کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -