تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مقبوضہ کشمیر میں حریت کی نئی کیفیت جاگ اٹھی جسے دبایا نہیں جاسکتا، شاہ محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری خوف میں مبتلا ہیں مگر وہاں حریت کی نئی کیفیت جاگ اٹھی جو کسی صورت دبنےوالی نہیں، بھارتی وزیر اعظم کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ خوف میں مبتلا ہیں، وہاں کئی روز سے کاروباربند ہیں، بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو گرفتار اور حریت قیادت کو علاقہ بدر کررہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی بھارت کو پیغام دیا کہ لوگوں کو قید کر کے آزادی کے نظریے کو دبایا نہیں جاسکتا جبکہ میر واعظ عمر فاروق نے بھی دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ وادی میں بھارتی فوج بربریت بڑھا کر زمینی حقائق تبدیل کرنا چاہتی ہے مگر وہ ناکام رہے گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کاجنگی جنون، محبوبہ مفتی غدار قرار

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی سیاست کے چکر میں غلط اقدامات کررہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت مزید 10 ہزار فوجی بھیجے رہی ہے  اس صورتحال میں صبر سے کام لینا چاہیے تاکہ خطے میں امن و امان کی صورتحال داؤ پر نہ لگے۔

[bs-quote quote=”ہم بھارتی جنونیت سے نہیں ڈریں گے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے” style=”default” align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

اُن کا کہنا تھا کہ ’جبران نذیر کو کشمیریوں کی حمایت میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مقبوضہ کشمیر اور پورے بھارت میں انتہاء پسند کشمیریوں پرحملے کررہے ہیں اور بھارتی فوج صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے‘۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’اس خیال کوذہن سےنکال دیں کہ ہم جنونیت سےڈرجائیں گے، پاکستان کابچہ بچہ کشمیریوں کےساتھ کھڑا اور آخر تک رہے گا، پاکستان امن پسندملک ہے،امن کاخواہش مند ہے مگر ہم اور کشمیری بند مٹھی کی طرح ہم ایک ہیں، کوئی میلی آنکھ سےدیکھنےکی جرات نہ کرے‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری

وفاقی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کو پیش کش کی کہ نریندر مودی خطے کی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں ساتھ ہی انہوں نے بھارتی دانشوروں کی توجہ دلائی کہ وہ بھارتی حکومت پر کشیدگی کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیرمیں حریت کی نئی کیفیت جاگ اٹھی جو کسی صورت دبنےوالی نہیں ہے، بی جےپی سیاسی مقاصدکےلیےجنون پھیلانابندکر دے تو خطے کے لیے بہتر ہے، بھارتی  پولیس پاکستانی قیدی کی تشددسےموت پر خاموش تماشائی بنی رہی۔

Comments

- Advertisement -