سمرتی مندھانا اور پالاش موچھل کے درمیان تنازعہ اس وقت سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جب سے سمرتی مندھانا کی شادی اچانک ملتوی کردی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمرتی مندھانا اور پالاش موچھل کی شادی ملتوی ہونے کے پیچھے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سمرتی کے والد کو دل کا دورہ پڑا ہے، مگر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گرم رہیں کہ میوزک کمپوزر پالاش بے وفا ہے اور اس کے دوسری لڑکیوں سے بھی تعلقات ہیں۔
موجودہ صورتحال میں سمرتی کی ایک ساتھی کرکٹ کھلاڑی اور قریبی دوست رادھا یادو نے انسٹاگرام پر پالاش کو ان فالو کر دیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
جبکہ پالاش کے کزن نے دھوکہ دہی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصلہ سنانے سے گریز کریں۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں پالاش کے کزن کا کہنا تھا کہ پالاش آج ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے آپ سب کو حقیقت جانے بغیر پالاش کو غلط نہیں سمجھنا چاہیے۔
سمرتی مندھانا کی شادی کیوں ملتوی ہوئی؟ میری ڈی کوسٹا نے بڑا دعویٰ کردیا
واضح رہے کہ 23 نومبر کو پالاش اور سمرتی مہاراشٹر کے سانگلی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔ مگر شادی کی صبح سمرتی کے والد شرینواس مندھانا کو سینے میں درد اُٹھا، جس کے باعث یہ شادی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


