جمعرات, جولائی 23, 2026
اشتہار

سمرتی مندھانا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کس مشہور میوزک کمپوزر سے شادی کررہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بیٹر سمرتی مندھانا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد مشہور میوزک کمپوزر پلاش مچل سے آئندہ چند دنوں میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔

سمرتی مندھانا نے بھارت کو پہلا آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، ایونٹ میں انھوں نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بار بھارت کی جیت میں کردار ادا کیا، اب وہ اپنی نئی اننگز کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق ٹیم انڈیا کی نائب کپتان سمرتی مندھانا اپنی زندگی کے ایک نئے دور میں قدم رکھنے کے لیے بالکل تیار ہیں وہ 20 نومبر 2025 کو پیا گھر سدھاریں گی۔

سمرتی اپنے آبائی شہر سانگلی، مہاراشٹرا میں میوزک کمپوزر اور فلم ساز پلاش مچل سے شادی کریں گے، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی شاہانہ انداز میں کی جائے گی۔

بھارتی ویمن کرکٹر کی شادی میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کے علاوہ کرکٹرز، بالی ووڈ اور موسیقی کی صنعت سے تعلق رکھنے والے نمایاں ناموں کو مدعو کیا جائے گا۔

سمرتی کئی بار اس بات کا ذکر کرچکی ہیں کہ ان کے شہر سانگلی میں انکی پرورش نے بطور کرکٹر طاقت اور لڑنے کے جذبے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں