بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

سمریتی مندھنا کی شادی کیوں ملتوی ہوئی؟ کے آر کے کا حیران کن دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (25 نومبر 2025): فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے بھارتی کرکٹر سمریتی مندھنا اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کی شادی ملتوی ہونے کی وجہ بتا دی۔

انڈین میڈیا کے مطابق سمرتی مندھنا کی پلاش موچل کے ساتھ شادی 23 نومبر کو ان کے آبائی شہر سانگلی میں ہونی تھی لیکن بھارتی کرکٹر کے والد کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد اسے غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کر دیا گیا۔

سمریتی نے پلاش موچل کے ساتھ شادی سے پہلت کی تقریبات کی تمام پوسٹس انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیں لیکن انہوں نے ان کی پچھلی انسٹاگرام پوسٹس کو نہیں ہٹایا۔

جوڑے اور ان کے اہل خانہ نے ہلدی اور مہندی کی تقریبات جیسی رسومات ادا کی تھیں۔ ان کی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تاہم اب ان تمام پوسٹس کو سمریتی مندھنا نے انسٹاگرام سے ہٹا دیا۔

دوسری جانب، کمال آر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حیران کن دعویٰ کیا کہ سمریتی مندھنا نے شادی کی تقریب کے دوران پلاش موچل کو کوریوگرافر لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا۔

کے آر کے نے لکھا کہ میوزک کمپوزر ٹوپی باز آدمی ہے، مطلب وہ بھارتی کرکٹر سے صرف شہرت حاصل کرنے کیلیے شادی کر رہا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں