بھارتی ویمنز کرکٹر سمرتی مندھانا کی ہائی پروفائل شادی ملتوی ہونے کے بعد مداحوں کےلیے سسپنس اور افواہوں سے بھرپور ایک کہانی بن چکی ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ جیتنے کے بعد سمرتی مندھانا کو ایک اور خوشی ملنے والی تھی اور وہ پیا گھر سدھارنے والی تھیں مگر عین وقت پر ان کی شادی چند وجوہات کی بنا پر رک گئی، اس طرح کی خبریں بھی آئیں کہ ان کے منگیتر کا کسی سے افیئر ہے جبکہ سمرتی کے والد کے والد کی خرابی طبعیت بھی اس کی ایک وجہ قرار دی گئی۔
تاہم سمرتی مندھانا اور ان کے منگیتر پلاش مچل کی جانب سے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک نیا معاملہ سامنے آگیا ہے۔
Smriti Mandhana and Palaash Muchhal both added Nazar () emoji in their bio …What Going On …it's just a coincidence #ViratKohli #SmritiMandhana #PalaashMuchhal #Cricket #WPL2026 #ViratKohli #RohitSharma pic.twitter.com/q7ENiC2lmH
— Just Shiva (@ShivaTi99) November 28, 2025
23 نومبر کو میوزک کمپوزر پلاش مچل سے شادی کرنے والی سمرتی نے اپنے انسٹاگرام بائیو کو ‘نظر’ کی ایموجی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے جبکہ پلاش نے بھی بالکل ایساہی کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پروفائل میں نظر کی ایموجی کا اضافہ کیا ہے۔
مختلف افواہوں کے سامنے آنے کے بعد دونوں خاندانوں کے ارکان نے واضح کیا ہے کہ شادی میں ہونے والا التوا صحت کی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا، دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی نئی تاریخ کا اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
So Smriti Mandhana and Palash Muchhal both updated their bio to
So everything is fine between them and all those rubbish theories gone to trashHaters tried their best but trust is more powerful and said indirectly: Buri nazar walo ka muh kala#SmritiMandhana #PalashMuchhal pic.twitter.com/Jc6VldKWOz
— Ranajoy Mitra (@RanajoyMitra5) November 28, 2025
شادی کی تقریب کے دن سمرتی کے والد شرینواس بیمار ہوگئے اور انھیں اسپتال لے جانا پڑا، اگلے دن پلاش کو سانگلی (سمرتی کے آبائی شہر) کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا اور بعد میں انھیں ممبئی منتقل کیا گیا۔
اس سے قبل سمرتی نے شادی میں التوا کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی سے متعلق تمام پوسٹس کو ڈیلیٹ کر دیا تھا جس نے شدید افواہوں کو جنم دیا۔


