بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

گندھارا تہذیب کی بیش قیمت مورتیوں کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:‌ پاکستان کسٹمز نے پورٹ قاسم پرنادر و نایاب مورتیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی.

تفصیلات کے مطابق قدیم گندھار ا تہذیب کی بیش قیمت مورتیوں کو آرٹ ورک کے نام پر برطانیہ بجھوایا جارہا تھا.

چیف کلکٹر کسٹم ساوتھ واصف میمن کے مطابق پکڑی گئی مورتیوں کی محکمہ آثار قدیمہ سے تصدیق کروائی گئی ہے.

- Advertisement -

مشترکہ جانچ پڑتال کے بعد چار مورتیاں کا تعلق گندھارا تہذیب سے ثابت ہوا ہے، جو بیش قیمت ہیں.

واصف میمن کا کہنا تھا کہ تاریخی اہمیت کی حامل ان مورتیوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جلد ان متعلقہ ادارے کو سونپ دیا جائے گا.

مزید پڑھیں: برطانیہ کا عراق اور افغانستان کو قدیم نوادرات واپس کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ شمالی پاکستان میں خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب کے علاقے  کسی زمانے میں گندھارا تہذیب کا مرکز تھے.

پشاور، ٹیکسلا، تخت بائی، سوات ،دیر اور چارسدہ اس تہذیب کے دائرہ میں‌ آتے تھے. گندھارا ریاست چھٹی صدی قبل مسیح سے گیارہویں صدی تک قائم رہی۔

اس تہذیب سے جنم لینے والے آرٹ میں بدھ کے مجسموں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے. یہ مجمسے اور مورتیاں ایک عرصے سے ماہر آثاریات کی دل چسپی کا محور رہی ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں