جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

کراچی کے ایک گودام سے 54 ملین روپے کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (23 اکتوبر 2025): خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر چھاپے میں کراچی کے ایک گودام سے 54 ملین روپے کے اسمگل ٹائر برآمد ہوئے ہیں۔

انفورسمنٹ کلیکٹریٹ کراچی، سندھ رینجرز، اور انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے پرانی سبزی منڈی، کراچی میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، گودام میں اسمگل شدہ ٹائروں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ ایجنسی کے ذریعے موصول ہونے والی مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

چھاپے کے دوران احاطے سے مختلف برانڈز اور سائز کے 3,650 غیر ملکی اسمگل شدہ پرانے اور استعمال شدہ ٹائر برآمد ہوئے، ضبط شدہ سامان، جس کی مالیت 54.75 ملین روپے ہے، کو تحویل میں لے لیا گیا، تحویل شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز کے گودام میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گینگ کے مرکزی کردار کا دوران تفتیش خوفناک انکشافات

انفورسمنٹ کلیکٹریٹ کراچی، سندھ رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسی کی اس مربوط کارروائی نے اسمگل شدہ سامان کو مقامی مارکیٹ میں تقسیم کرنے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بناتے ہوئے، اسمگلنگ کو روکنے اور جائز تجارت کے تحفظ کے حکومتی عزم کی تصدیق کی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں