تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...
Array

اسمگلنگ کی کوشش ناکام؛ غیرملکی خاتون سے ہزاروں ڈالرز برآمد

کسٹمز نے بیرون ملک ڈالر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیرملکی خاتون سے ہزاروں ڈالرز برآمد کر لیے۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرکے غیر ملک کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

غیر ملکی خاتون مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 65 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے گئے۔ خاتون سے ایک کروڑ 20لاکھ 90ہزار پاکستانی کرنسی کے مساوی امریکی ڈالر تحویل میں لیے گئے۔

خاتون مسافر غیرملکی ایئر لائن کے ذریعے کراچی سے دوحا روانہ ہو رہی تھی کہ کسٹمز نے تلاشی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کی۔

کرنسی تحویل میں لے کر خاتون مسافر کو دوحا جانے کی اجازت دے دی گئی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں