The news is by your side.

Advertisement

لاہور ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ٹریفک کسٹم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ہربل ادویات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

ڈی سی کسٹم کے مطابق انڈونیشیا سے اسمگل کی جانے والی ہربل ادویات مسافر احمد نواز کے سامان سے برامد کی گئی ۔

ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ تین بیگوں میں 600پیکٹ چھپا رکھے تھے، ہربل ادویات کی سمگلنگ پر پابندی عائد ہے،15 لاکھ روپے مالیت کی ہربل ادویات موٹیلن کے نام سے انڈونیشا سے لاہور سمگل کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہربل ادویات ہارمونز کو بڑھانے اور درد کی شدت کو کم کرنے میں استعمال کی جاتی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں