تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت: سونا حیرت انگیز طریقے سے اسمگل کرنے والے پکڑے گئے (ویڈیو دیکھیں)

چنائی: بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ایئرپورٹ پر دو ایسے افراد پکڑے گئے جو حیرت انگیز طریقے سے سونا اسمگل کرنا چاہ رہے تھے لیکن ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنائی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس حکام نے ایک کارروائی میں وگ کے نیچے انوکھے طریقے سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گرفتار اسمگلرز اکبر علی اور زبیر حسین دبئی سے آنے والی ایک پرواز سے چنائی ایئر پورٹ پر اترے تھے، انھوں نے عجیب طرح سے سروں پر رکھے وگ کے نیچے سونا چھپایا ہوا تھا۔

ایئر پورٹ کسٹم حکام نے اسمگلرز سے مجموعی طور پر تین لاکھ 82 ہزار سے زائد مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی، سونا 698 گرام تھا۔

رپورٹ کے مطابق حکام کو دونوں مسافروں پر ایگزٹ کے دوران اس لیے شک ہوا کیوں کہ ان کے ہیئر اسٹائل عجیب تھے، تفتیش پر معلوم ہوا کہ ایک تو انھوں نے وگ پہنے ہوئے تھے، دوم انھوں نے سروں کے درمیان میں ٹنڈ کرائی ہوئی تھی۔

معلوم ہوا کہ کھوپڑی کے درمیان میں کرائی گئی ٹنڈ میں انھوں نے ایک دھات میں سونا رکھ کر کھوپڑی سے چپکایا ہوا تھا، اور اس کے اوپر وگ جمائی ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ سونا قیمتی دھات میں لپیٹا گیا تھا تاکہ یہ بالوں کے نیچے فٹ ہو جائے، اور سونا پیسٹ کی صورت میں تھا، ایک اسمگلر نے ہوائی اڈے کے حکام کو راضی کرنے کی کوشش میں اپنے کچھ بال بھی منڈوائے تھے۔

تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ بال جعلی تھے اور جب وگ ہٹا دیے گئے تو ان کے نیچے سونا موجود تھا۔

چنائی ایئرپورٹ پر اسی پرواز سے آنے والے ایک اور مسافر بالو گنیسن سے بھی حکام نے 622 گرام سونا برآمد کیا جو اس نے پیٹ میں چھپایا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -