The news is by your side.

Advertisement

اسمگلنگ کا ناسور ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کا ناسور ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، یوسف بیگ مرزا، متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سرحدی علاقوں میں ٹریڈ مارکیٹس کے قیام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو مغربی سرحدوں پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور سرحدی علاقوں کی عوام کو روزگار کے متبادل ذرائع کا لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسمگلنگ ملکی وسائل، آمدنی کو متاثر کرتی ہے، صنعت کی تباہی کا باعث ہے، سرحدی علاقوں کے عوام خصوصاً نوجوانوں کی معاشی مشکلات کا احساس ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا 6 ارب روپے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فوری دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کی تجویز قابل تحسین ہے، کے پی، بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کا جلد آغاز کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے کرپشن کے خاتمے کے لیے آئی ٹی کو بروئے کار لایا جائے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے غربت سے متاثرہ خاندانوں کو خصوصی ریلیف دیا جائے، معیشت کی صورت حال کے پیش نظر حکومت نے مشکل فیصلے کیے، ان فیصلوں کی وجہ سے آج معیشت میں استحکام ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں