لاہور (25 جنوری 2026): محکمہ جنگلات نے نایاب پرندوں اور جانوروں کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ہنس نسل کی بطخمیں برآمد کر لیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ جنگلات نے خفیہ اطلاع پر نایاب پرندوں اور پاڑہ ہرن کے گوشت کی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہنس نسل کی 44 بطخیں برآمد کر لیں اور اس غیر قانونی دھندے میں ملوث دو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
سائبیریا سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے ان پرندوں ’’بار ہیڈڈ گیز‘‘ کو کل آزاد کر دیا جائے گا اور انہیں کالا خطائی کے نیشنل پارک سے فضا میں چھوڑا جائے گا۔
محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق تمام پرندے نہایت صحت مند ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع دینے والے شہری کا شکریہ ادا کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔
ایک ہفتے میں پالتو شیروں کے حملے کا تیسرا واقعہ، وائلڈ لائف افسر زخمی
سدرہ غیاث اے آر وائی نیوز لاہور سے بطور رپورٹر وابستہ ہیں


