تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فٹ پاتھ پر سوئے شخص کے سامنے ‘موت’ (ویڈیو نے دل دہلا دیے)

نئی دہلی: بھارت میں فٹ پاتھ پر سوئے شخص کو معجزانہ طور پر نئی زندگی مل گئی، شہری زہریلے سانپ کے حملے سے بال بال بچ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کسی شہر میں فٹ پاتھ پر سونے والا شخص بیدار ہونے پر دم بخود رہ گیا، خوف ناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری سڑک کنارے کسی فٹ پاتھ پر گہری نیند میں سورہا ہے کہ اس دوران ایک سانپ رینگتے ہوئے آکر چادر میں جاگھسا۔

ابتدائی طور پر تو مذکورہ شہری کو زرا بھی احساس نہیں ہوا کہ کوئی شے اس کی چادر میں گھسی ہے لیکن جلد ہی اسے اندازہ ہوگیا کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔ بعد ازاں وہ فوراً فٹ پاتھ سے اٹھ کھڑا ہوا۔

سانپ کے شہری کے جسم پر رینگنے سے اس کی نیند ٹوٹی اور پھر جیسے ہی اس نے اپنے پاس سانپ دیکھا تو فوراً چادر پھینک کر دور ہوگیا۔

اس واقعے کے دوران سانپ نے ڈسنے کی بھی کوشش کی لیکن مذکورہ شخص کی حاضری دماغی کام آگئی۔

Comments

- Advertisement -