پیر, جون 15, 2026
اشتہار

سانپ کے ڈسنے سے آپ کی موت نہیں ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں انتہائی خطرناک جانور سانپ کو تصویر کیا جاتا ہے جس کا نام لینے سے بھی بعض افراد سہم جاتے ہیں اور ان پر کپکپاہٹ طاری ہو جاتی ہے۔

سانپ کے ڈس لینے کے فوراً بعد کچھ لوگ صرف یہ سوچ کر متاثرہ حصے کو منہ سے چوسنا شروع دیتے ہیں کہ زہر ان کے جسم میں پھیلنے سے رُک جائے گا لیکن ایسا نہیں ہے۔

اس خطرناک جانور کے ڈس لینے کے فوراً بعد کچھ باتوں پر عمل کرنا چاہیے جن کی وجہ سے جان بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

سب سے پہلے تو جسم کے جس حصے پر سانپ نے حملہ کیا ہے اُسے کپڑے یا رسّی سے باندھ لیں اور ہر 15 منٹ ڈھیلا چھوڑ کر پھر سے باندھ لیں۔

اس کے بعد متاثرہ حصے کو اینٹی سپٹک لوشن سے صاف کریں یا پھر صابن لگا کر پانی سے دھو لیں۔ جسم کو زیادہ حرکت نہ دیں اور کچھ دیر کیلیے چلنا چھوڑ دیں ورنہ زہر پورے جسم میں پھیل سکتا ہے۔

متاثرہ حصے کو تیز دھار آلے سے نہ کاٹیں اور زخم کو ہرگز نہ چوسیں۔ سانپ کے ڈسنے کے بعد اکثر درد ہوتا ہے لہٰذا کسی دوا کا استعمال نہ کریں۔ اگر درد برداشت نہیں کر سکتے تو متاثرہ حصے پر کچھ دیر کیلیے برف کا ٹکڑا رکھیں۔

کوشش کریں کہ آپ جلد از جلد ڈاکٹر تک پہنچ جائیں تاکہ مناسب وقت پر علاج شروع ہو سکے۔ ان باتوں پر عمل کر کے کوئی بھی انسان سانپ کے ڈسنے کے باوجود اپنی جان بچا سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں